جشن آزادی کے موقع پر وکلاء کیلئے آزادی پیکج کا اعلان

13 Aug, 2020 | 02:36 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: جشن آزادی کے موقع پر وکلاء  کے لئے آزادی پیکج ، لاہور ہائیکورٹ بار کا وکلاء  کے لئے  لائف ممبرشپ فیس میں رعایتی پیکج کا اعلان، وکلاء صرف تین ہزار روپے ادا کر کے   ہائیکورٹ بار کی لائف ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔

       

تفصیلات کے مطابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ  سمیت دیگر بار عہدیداروں نے جشن آزادی کی مناسبت سے وکلاء کو لائف ممبرشپ فیس میں رعایت دینے فیصلہ کیا ہے۔ اس سہولت کے تحت ہائیکورٹ بار کے ریگولر، ڈیفالٹر اور نئی ممبرشپ لینے والے ممبران صرف تین ہزار روپے ادا کرکے اس سہولت سے فائدہ  اٹھا سکتے ہیں۔ 

 

ہائیکورٹ بار کے وکلاء  کے لئے لائف ممبرشپ آزادی پیکج کی سہولت 31 اگست تک ہوگی، اکتیس اگست تک وکلاء صرف تین ہزار روپے ادا کر کے بار کی لائف ممبرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔ وکلاء کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر حصول لائف ممبرشپ  کے لئے  رعایتی آزادی پیکج دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے رنگا رنگ جھنڈیاں، برقی قمقموں اورلائٹس کا سامان لبرٹی گول چکر پر پہنچانا شروع کر دیا گیاہے، لبرٹی چوک اور ملحقہ سڑکوں کو سجایا جا رہا ہے۔ قذافی سٹیڈیم کو رنگ برنگے قمقموں سے سجادیا گیا،پی سی بی ہیڈ کوارٹر کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے، قذافی سٹیڈیم 14 اگست کی شام تک یونہی جگمگاتا رہے گا۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشے کے باعث ڈی پی آئی سیکنڈری نے سیکرٹری سکولز کی ہدایات پر ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں میں تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بھی احکامات موصول ہونے پر سربراہان کو جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا ہے ۔

مزیدخبریں