ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے شہید ڈاکٹرز قومی اعزازات کی فہرست سے ڈراپ

کورونا سے شہید ڈاکٹرز قومی اعزازات کی فہرست سے ڈراپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کے نام قومی اعزازات پانے والوں کی فہرست سے ڈراپ کر دیئے گئے، کورونا آئی سی یو میں کام کرے والے ڈاکٹرز بھی نظر انداز کردیئے گئے۔ 

حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں مسیحاؤں کی تعریف زبانی جمع خرچ تک محدود، ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر حافظ مقصود، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر خالد مسعود چشتی اور ڈاکٹر محمد آصف کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈز کی سفارش کی گئی تھی، تاہم حکومت نے ان شہید مسیحاؤں کے نام ڈراپ کر دیئے ہیں، صرف وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا کا نام ہی سول ایوارڈ کیلئے وفاق کو بھجوایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ حکومت نے سول ایوارڈز کیلئے جن بیوروکریٹس اور مختلف شعبوں کے افسران کو کورونا ڈیوٹی پر قومی اعزازات سے نوازنے کی سفارش کی ہے، ان میں کورونا آئی سی یو میں زندگی و موت کی کشمش سے دوچار مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز میں سے کسی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب شہر کے دو بڑے ہسپتال میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز اور عملے کیلئے گیارہ ارب روپے کےپرفارمنس الاؤنس کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے مشروط طور پر منظوری دے دی،تجرباتی طور پر چلڈرن ہسپتال اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو یہ پرفارمنس الا ؤنس ملے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 2 ہسپتالوں کیلئے 11 ارب روپے کے الاؤنس کا تخمینہ لگایا گیا تھا، 2018ء میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پنجاب حکومت نے جہاں ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا وہیں شہر کے دو بڑے ہسپتالوں میں کام کر نے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو پرفارمنس الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے پر کمیٹیاں بنا کر مختلف تجاویز لی گئی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer