ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن افسروں پر نوازشات

ٹیکسٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن افسروں پر نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ(اکمل سومرو) ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروںپر نوازشات، ڈائریکٹر فنانس ماجد اقبال کو تقرری کے پندرہ روز بعد ہی 24 لاکھ روپے قرض دے دیا گیا۔ماجداقبال نے 20 جولائی 2020 ء کو پی سی ٹی بی میں بطور ڈائریکٹر فنانس ڈیپوٹیشن پر جوائن کیا۔

 ماجد اقبال کو تعیناتی کے محض 15 دن بعد 6 اگست کو 18 لاکھ 60 ہزار 240  روپے بطور قرض گھر کی تعمیر کے لئے ادا کئے گئے ہیں۔ محمد ماجد اقبال تین سال میں مذکورہ رقم 51 ہزار روپے ہر مہینے بطور قسط ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر فنانس محمد ماجد اقبال کو اس کے ساتھ 6 لاکھ روپے گاڑی خریدنے کی مد میں بطور قرض دیاگیاہے۔

وہ ہر ماہ 16 ہزار 666 روپے بطور قسط رقم واپس کریں گے۔ ماجد اقبال نے 20 جولائی کو بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر جوائننگ دی تاہم انہیں عید الفطر اور عید الاضحیٰ الاؤنس کی مد میں 5لاکھ روپے اعزازیہ دیا گیا۔ عید الفطر ان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سے دوماہ قبل 23 مئی کو گزر چکی تھی۔مذکورہ ڈائریکٹر کو خلاف قانون ہر ماہ تنخواہ کیساتھ ایک لاکھ روپے سے زائد ایگزیکٹو الاونس بھی ادا کیا جارہا ہے۔

محمد ماجد اقبال پر نوازشات حال ہی میں تبدیل ہونے والے ایم ڈی رائے منظور ناصر کی ایما پر کی گئی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer