اورنج لائن میٹرو ٹریک نشے کے عادی افراد کی آماج گاہ بن گئے

13 Aug, 2020 | 12:30 PM

Shazia Bashir

مال روڈ(فاران یامین) ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں ماہ جولائی کے دوران بے گھر اور نا معلوم 46 منشیات کے عادی افراد جان سے بازی ہار گئے۔  ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے ماہ جولائی کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر انچارج سکول پروگرام سید محسن، ماہر نفسیات صائمہ شہزاد، ڈاکٹر شعیب ظفر ڈاکٹر اکرام، مرتضی صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے،کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید زوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ اموات کی وجہ منشیات کی عدم دستیابی اور زیادہ مقدار، پانی خوراک کی کمی اور گندگی اموات کی وجہ بنی۔

صوبے میں منشیات کے مسلئے کو کنٹرول کرنے کیلئے انٹی ڈرگزنارکوٹکس اتھارٹی کا قیام ضروری ہے۔ماہ جولائی میں 8مرتبہ بے گھر منشیات کے عادی افراد کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔ منشیات ایک بڑا مسئلہ ہے حکومت والدین اور اساتذہ بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔بے گھر نشی افراد کی خوراک اور پانی کی فراہمی کے سلسلے میں کوئی بھی مدد نہیں کرنا چاہتا۔

کاروباری لوگوں کو مدد کرنا چاہیے۔ شہر کے 120مقامات پر منشیات کے عادی افراد بری حالت میں رہ رہے ہیں جن میں شہر کے بعض مقامات انتہائی اہم ہیں جہاں خواتین بھی سرعام منشیات کا استعمال کر رہی ہیں ۔نئے داخل ہونے والے طلبہ کا ہیلتھ پروفائل لازمی ہوگا۔پالیسی پر ہم محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

سڑکوں فٹ پاتھوں میں نشہ کرنے والے افراد کا کوئی بھی ہسپتال علاج کیلئے داخلہ نہیں کرنا چاہتا ۔آج بھی اورنج لائن اور میٹرو ٹریک کے اطراف نشے کے عادی افراد کی اماج گاہیں بن چکی ہیں ۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے حکومت مزید ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرے۔منشیات کے عادی افراد کی تزلیل کا سلسلہ بند ہونا چاہئے وہ بھی مریض ہیں۔

مزیدخبریں