445 بلدیاتی ادارے اشتہاری ٹیکس وصول کریں گے

13 Aug, 2020 | 10:52 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے455 بلدیاتی اداروں کیلئے اچھی خبر، شاہراہوں پر بل بورڈز اور اشتہارات سے ریونیوبلدیاتی ادارے اکٹھا کریں گے۔

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 63 کروڑ 40 کی آمدن متوقع، محکمہ بلدیات نے لاہور ہائیکورٹ کے بل بورڈز اور شاہراہوں پر اشتہارات کے ریونیو بلدیاتی اداروں کو دینے کے حکم پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 455 لوکل گورنمنٹس پبلک مقامات پر اشتہاری ٹیکس وصول کرنے کی مجاز ہو گی جبکہ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو اشتہاری ٹیکس لاگو اور وصولی سے روک دیا گیا۔

لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل ایڈمنسٹریٹرز اور چیف کارپوریشنز آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق شہر میں اے بی سی کیٹگری روڈذ اور پسماندہ علاقوں میں بڑے چھوٹے سائن بورڈ آویزاں کرنے کا این او سی میٹروپولیٹن کارپوریشن فراہم کرے گی کیونکہ پی ایچ اے قانونی طور پر ٹیکس وصول کرنے کی اتھارٹی نہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹرز ڈائریکٹرز جنرل پی ایچ اے سے فوری میٹنگز کریں اور اشتہاری ٹیکس کی مد میں تخمینہ کو دہرایا جائے جبکہ میٹنگز میں بورڈ ٹیکس لاگو اور وصولی کے طریقہ کار کو وضع کر کے میٹنگ منٹس محکمہ بلدیات کو ارسال کیے جائیں۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کا کہنا ہے کہ اشتہارات کی مد میں پی ایچ اے کو 63 کروڑ سے زائد ریونیو اکٹھا ہوتا ہے جوشہر کو خوبصورت بنانے اور سروسز پرخرچ ہوتا ہے۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 455 بلدیاتی اداروں کو پی ایف سی براہ راست ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ صوبائی مالیاتی کمیشن کی مد میں براہ راست گرانٹ ٹرانسفر ہوسکے گی بلدیاتی انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کے صوبائی مالیاتی ایوارڈز کی گرانٹ کا فارمولا طے کرلیاگیا۔

بلدیاتی اداروں کے لوکل فنڈز کے عنوان سے جنرل اکاؤنٹس آپریشنل کردیئے گئے، 455 بلدیاتی اداروں کو براہ راست صوبائی مالیاتی گرانٹ کا اجراء ہوسکے گا، بلدیاتی اداروں کاپی ایف سی شیئرمحکمہ بلدیات پنجاب کی اجازت سے مشروط نہیں ہوگا ایم سی ایل سمیت صوبہ بھرکے455 بلدیاتی اداروں کے نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

بلدیاتی اداروں کومالی طور پر مضبوط کرنے کیلئے سیکشن 122 کے تحت پی ایف سی کا شیئر ٹرانسفر کیا گیا، محکمہ بلدیات نے مالیاتی امور سے متعلق بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

مزیدخبریں