اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مشکل میں پڑگئے

13 Aug, 2020 | 11:12 AM

Shazia Bashir

ہال روڈ (جنید ریاض) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کو انسپکشن الاؤنس کارکردگی سے مشروط، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے ای اوز کے نئے اہداف جاری کردیئے۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو انسپکشن الاؤنس دینے کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے ای اوز کے نئے اہداف جاری کردیئے.

نئے اہداف پورے کرنے پر ہی الاؤنس جاری ہوگا، بچوں کے ٹیسٹ ،سکولز کا وزٹ، اساتذہ کی مانیٹرنگ اورسکولوں کی سہولیات کا جائزہ اہداف میں شامل کیا جائے گا،طلباء کی انرولمنٹ،آن لائن شکایات کا ازالہ ،سکولوں کے انتظامی معاملات کی مانیٹرنگ سمیت 16 اہداف دیئے گئے ہیں.

کوئی بھی ہدف نا مکمل رہنے پر الاؤنس کاٹ لیا جائے گا،ہر ڈسٹرکٹ اتھارٹی اے ای اوز کے اہداف کو چیک کرے گی،اے ای اوز کو 25 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جاتا تھامگراب الاؤنس کو اہداف کے حصول سے مشروط کردیا گیاہے۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری زدہ سی ای اوز اور ڈی ای اوز کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز میں موجود افسروں کے خلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، تفصیلات کے حصول کے بعد انکوائری میں سزا یافتہ افسروں کو تبدیل کردیا جائے گا،سکول ایجوکیشن نے انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے  کے لئے اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کررکھا ہے۔

یادرہے کہ زیر التواء انکوائریوں میں ملوث ضلع بہاولپور، بہاولنگر، نارووال، بھکر، میانوالی اورشیخوپورہ کے سی ای اوز شامل ہیں۔

مزیدخبریں