ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 730 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 730 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا کے مزید 730 کیسزاور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 730 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 17 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921  جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد2  لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24  ہزار 556 ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد تعداد 94 ہزار 715  کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 296 15296 ، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار 157 اورگلگت میں 2 زہار 382  ہوگئی۔

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے صحت کے حوالے رہنما اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

 
 

 

Shazia Bashir

Content Writer