عمران خان کی جیت کی خوشی میں ولید اقبال کی جانب سے کارکنان کے لیے ڈنر کا اہتمام

13 Aug, 2018 | 02:23 PM

حرااعوان

فخر امام: این اے 131 میں عمران خان کی جیت کی خوشی میں ڈیفنس مارکی میں ولید اقبال کی جانب سے کارکنان کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

 سٹی 42 کے مطابق ڈنر میں پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ عمران خان کی جیت کی خوشی میں شرکاء نے نعرے بازی بھی کی ۔ولید اقبال کا کہنا تھا کہ تقریب ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے این اے 131 کے الیکشن میں محنت کی۔ عمران خان نے الیکشن سے قبل انہیں کہا کہ وہ اس سیٹ سے کامیاب ہوں گے اور پھرانہیں الیکشن لڑوائیں گے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ وہ عمران خان کے سامنے ٹکٹ کے حوالے سے اپنا کیس رکھیں گے اور این اے 131 سےکامیاب ہو کرکرپشن فری پاکستان بنائیں گے۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ جیت گیاہے۔

مزیدخبریں