حواکی بیٹی ایک بار پھر ظلم کا شکار

13 Aug, 2018 | 01:44 PM

حرااعوان

حسن خالد: حواکی بیٹی پر ایک بار پھر ظلم کی انتہا،فیکٹری ایریا کے علاقہ مست اقبال روڈ پر معمولی لڑائی جھگڑا ہونے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ مست اقبال روڈ پرصابر نے جھگڑے کے بعد اپنی 45سالہ بیوی بشری بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔متاثرہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹر زکے مطابق تیزاب گرنے سے خاتون کا چہرہ محفوظ رہا ہے جبکہ ہاتھ ،پاؤں کے مختلف حصوں پرمعمولی تیزاب گرنے سے زخم آئے تاہم خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 

مزیدخبریں