قلندرز نے گلیڈئیٹرز کی تین اوررز میں تین وکٹیں اڑا دیں

13 Apr, 2025 | 10:35 PM

Waseem Azmet

سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قدرت آج لاہور قلندرز پر مہربان ہے،  پہلے بیٹنگ کر کے قلندرز نے  20 اوورز میں  119 رنز بنائے۔ اس کے بعد کوئٹہ گلیڈئیٹرز ک نے بیٹنگ آغاز کی تو قلندرز نے  تین بیٹرز کو  9 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ 

 کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں  پانچویں گیند پر گری جب کیپٹن سعود شکیل  ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ 

دوسری وکٹ چوتھے اوور میں حسن نواز کی گری، وہ بھی ایک ہی رن بنا کر واپس گئے۔ یہ وکٹ  آصف آفریدی نے لی۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی تیسری وکٹ  تیسرے اوور میں گری جب فن ایلن  شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں کوئی رن بنانے کا موقع نہیں ملا۔ 

تین اوورز مین کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے  12 رنز بنائے ہیں۔ ان کا رن ریٹ  سوا چار ہے اور ریکوائرڈ رن ریٹ ساڑھے  12 ہو چکا ہے۔ 

مزیدخبریں