موسم کے حوالے سے خبر آگئی

13 Apr, 2025 | 09:57 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کےعلاوہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 02 سے04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں