سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے .
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے، اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے سروں کا تاج ہیں، اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں، اس کنونشن کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، انشاءاللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا ۔