ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی؛ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیروں سمیت پانچ افراد زخمی

 مانگا منڈی؛ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیروں سمیت پانچ افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: مانگا منڈی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں دیرینہ رنجش کی بنا پر جھگڑا ہوا،دونوں پارٹیوں نے جھگڑے کے دوران کراس فائرنگ کی اور فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مانگا منڈی پولیس نے واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں منظور، سونیل، نبیل، وسیم اور ریاض شامل ہیں،ملزمان سے خنجر، رائفل، پستول و گولیاں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا جن خے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔