سٹی42: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے احتجاجی دھرنے کے دوران بجلی چوری کا انکشاف ، دھرنے کے مقام پر سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں سے غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر مظاہرین ڈائریکٹ کنڈے لگا کر چوری شدہ بجلی سے پنکھے، اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم چلا رہے ہیں۔ دھرنے میں نصب ساؤنڈ سسٹم پر نغمے اور گانے سننے کے لیے چوری کی بجلی استعمال کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق موقع پر 15 عدد ٹیبل پنکھے اور 6 بڑے ساؤنڈ اسپیکرز بجلی چوری کر کے چلائے جا رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے تاحال اس بجلی چوری پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔