ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملیریا  کے 16 ہزار 700 سے زائد کیسز رپورٹ،خطرے کی گھنٹی بج گئی  

ملیریا  کے 16 ہزار 700 سے زائد کیسز رپورٹ،خطرے کی گھنٹی بج گئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگااور 16 ہزار 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.

 محکمہ صحت کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے16ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس سامنے آئے۔

 محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ملیریا کے کیسز کراچی کے ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے، ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے ملیریا کے 29 کیس سامنے آئے، ضلع کورنگی سے16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 2 جبکہ ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 6 ہزار 596 کیس رپورٹ ہوئے، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 549،  لاڑکانہ ڈویژن سے 5 ہزار 136، میرپورخاص ڈویژن سے ایک ہزار 282 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے ایک ہزار 984 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔