پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو غیر معیاری ادویات فراہم

13 Apr, 2025 | 12:49 PM

 راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی آڈٹ رپورٹس پر چھان بین کا سلسلہ جاری، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس ڈالنے جبکہ 22 زائد المیعاد "ریسولیٹ اونکس" اسٹنٹس مریضوں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 9 اسٹنٹس کی شیلف لائف 3 فیصد سے بھی کم تھی جو مریضوں میں لگائے گئے، لوکل پرچیز سسٹم کے تحت خریدی گئی ادویات بھی زائد المیعاد یا قلیل شیلف لائف کی حامل نکلیں، آڈٹ رپورٹ، ناقص انتظامی کنٹرولز کے باعث مریضوں کو غیر معیاری ادویات فراہم کی گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے فروری 2023 میں نوٹس ملنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی زائد المیعاد ادویات مریضوں کو دی گئیں۔

غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیاگیا، معاملہ انتظامی محکمے کو بھی رپورٹ کیا گیا، لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سپروائزری کنٹرولز مضبوط بنائے جائیں۔

مزیدخبریں