سٹی42: لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں دیرینہ رنجش کے باعث دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو راہگیر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد مانگا منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے اور فائرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں منظور، سونیل، نبیل، وسیم اور ریاض شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خنجر، رائفل، پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔