عبدالخالق مغیری: لاڑکانہ میں نشے میں دھت شہری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، زاہد عباسی نامی شخص نے شہر کے وی آئی پی روڈ پر آنے جانے والی گاڑیوں کو پتھر مار کر شیشے توڑنے لگا۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو نشے میں دھت زاہد عباسی نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا، نشے میں دھت شخص نے شہری اور پولیس اہلکاروں کو بھی گالیاں دیتا رہا۔
پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے نشے میں دھت شہری کو قابو کرکے تھانہ سول لائن میں لاکپ کردیا۔