سٹی42: غزہ کے ال اہلی ہسپتال پر اسرائیلی ائیر فورس کی بمباری سے ہسپتال کے کئی بلاک تباہ ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ شہر کے العلی ہسپتال پر میزائل حملہ کیا، اس وقت ڈاکٹر بیماروں اور زخمیوں کو نکال چکے تھے۔
انترنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ سے طبی ماہرین نے بتایا کہ دو اسرائیلی میزائلوں نے اتوار کے روز غزہ کے ایک مرکزی اسپتال کے اندر ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس سے ایمرجنسی اور استقبالیہ کا شعبہ تباہ اور دیگر ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
الاہلی عرب بیپٹسٹ ہسپتال کے صحت کے اہلکاروں نے مریضوں کو عمارت سے باہر نکالا جب ایک شخص نے بتایا کہ اسے کسی ایسے شخص کی کال موصول ہوئی جس نے حملہ سے کچھ دیر قبل اپنی شناخت اسرائیلی سیکیورٹی سے کی تھی، اس نے ہسپتال کو خالی کرنے کی ہدایت کی تھی اور بتایا تھا کہ یہاں حملہ کیا جانے والا ہے۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق اتوار کو علی الصبح یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقہ سے اسرائیل پر فائر کئے گئے تین راکٹوں کو روکنے کے بعد مرکزی نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ساتھ ساتھ جنوبی خان یونس کے رہائشیوں کے لیے نقل مکانی کے نئے احکامات جاری کیے تھے۔
کل ہفتہ کے روز ہی ھماس نے اپنی قید مین موجود درجنوں اسرائیلی قیدیوں مین سے ایک امریکی اسرائیلی شہری کی قید کے دوران بنائی گئی ویڈیو ریلیز کی جس مین اسے اپنی رہائی کے لئے اپیل کرتے دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ العلی ہسپتال پر حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے اس ہسپتال کو خالی رکنے کا حکم دیا۔ یہاں مریضوں کے ساتھ کئی دوسرے لوگ بھی رہ رہے تھے جن کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گھر تھے۔
اس حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویدیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن مین لوگوں کو حملے سے پہلے ہسپتال سے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں قومی طبی مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے الشفا میڈیکل کمپلیکس کو تباہ کر دیا۔ کمال عدوان ہسپتال کو کام بند کر چکا ہے۔ کئی بار شمال میں انڈونیشیا کے ہسپتال پر بھی حملہ ہوا ہے۔
ہسپتالوں پر حملوں کے ضمن میں اسرائیل کا ایک ہی مؤقف ہوتا ہے کہ ہسپتالوں کو حماس اپنی پناہ گاہوں، اسلھہ رکھنے جیسے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے اسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے سے پہلے اسرائیل کی فوج نے مریضوں اور ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے دیگر افراد کو اسپتال چھوڑنے کا حکم دیا۔
حملے میں اسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والے مریضوں کے میڈیکل آکسیجن رکھنے والے بلاک کو تباہ کیا گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد اسپتال کی عمارت چھورڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔