ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

Javid Kodu Comedian, city42
کیپشن: اداکار جاوید عر کوڈو کی ایک خوبصورت تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے ۔

 جاوید کوڈو  عرصہ سے علیل تھے،جاوید کوڈو نسبتاً چھوٹے قد کے مالک تھے۔ انہوں نے بہت چھوٹے قد کو کمی اور کمزوری ماننے کی بجائے اسے اپنی انفرادیت تصور کیا اور اداکاری کے میدان مین کامیڈی کے لئے اس خداداد قد کو اس طرح  استعمال کیا کہ یہ قد ہی ان کی خوبی مانا گیا۔

 جاوید  کو ان کے ایک مقبول کردار کے نام کی وجہ سے کوڈو  کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ 45 سال سے پبلک  کی خدمت کر رہے تھے۔

 جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انہوں نے درجنوں پنجابی اور اردو فلموں میں بھی اداکاریکی۔  ان کا پی ٹی وی ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔