نوشکی ٹیررزم وکٹمز کے جنازہ میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی شرکت

13 Apr, 2024 | 07:18 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  نوشکی میں دہشتگردی میں شہید ہونے والے 9  پنجابی مزدوروں  کی نماز جنازہ کوئٹہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔
 نماز جنازہ میں  وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ۔   آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے شرکت  کی ۔ 
بلوچستان کے اراکین اسمبلی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی شرکت کی.
 نماز جنازہ کے بعد میتیں مقتولین کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیں گئیں۔
 تمام میتیں ایمبولیسز کے ذریعے منتقل کی جارہی ہیں ۔ متقولین کا تعلق پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤلدین کے مختلف علاقوں سے ہے۔

مزیدخبریں