سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیت کے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مجھے آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان پر دِلی دکھ ہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ام کے پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔