سٹی42: بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں موسٹ وانٹِڈ دہشتگرد مارا گیا انکاؤنٹر میں پاک فوج کے دو جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے علاقے بونیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سلیم عرف ربانی ہلاک ہو گیا اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہوئے۔ شہدا میں حوالدار مدثر شہیداورلانس نائیک حسیب جاوید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ دہشتگرد کے سر کی قیمت50لاکھ روپے مقررر تھی۔