علی رامے: پنجاب بھر کے 39 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس کی منظوری پنجاب حکومت کی جانب سے دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 39 ہزار سے زائد سکولوں کی اپگریڈیشن پر 50 ارب کے اخراجات آئیں گے۔دو سالوں میں 7 ہزار ایلمنٹری سکولوں کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کیا جائے گا، 32 ہزار پرائمری سکولوں کو ایلمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں سائنس اور آئی ٹی لیبز بھی بنائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ تین سالوں میں پنجاب کے 39 ہزار سکول اگلے درجے میں اپ گریڈ ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے 39 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی
13 Apr, 2024 | 01:35 PM