سٹی42: عید الفطر کے 3 روز میں پنجاب بھر میں 6294 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 32 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹریفک حادثے لاہور میں پیش آئی جن کی تعداد 1082 ہے۔ پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے 6031 حادثات رپورٹ ہوئے، رکشوں کے 304 جبکہ کار کے 704 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو احکام کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات کی زد میں آکر 32 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔