پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

13 Apr, 2024 | 01:08 PM

سٹی42: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ، علیم ڈار اور احسن رضا  پانچ رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ 
پاکستان  اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز  کیلئے میچ آفیشلز کے نام سامنے آگئے ہیں جس  میں علیم ڈار اور احسن رضا کے علاوہ  آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے ۔ 
واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں