ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد میں  آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی

 مسجد میں  آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نجب الدین،عیسی ترین,حسن محمود) بلوچستان کے شہر چمن کو طوفانی بارش نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسجد میں  آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔

  رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں تیزہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے نوشکی چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شہر چمن کے علاقہ مکینوں کے مطابق سپینہ تیژہ کلی داد محمد مسجد پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 4 زخمی ہوگئے،سپین بولدک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ چمن شہر اورگردونواح میں مختلف مقامات پر تیز بارشوں سے درختوں اور شمسی پیلٹوں شدید نقصانات ہوا ہےاور چمن شہر میں 30 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے جب کہ کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اورکچی دیواریں، سولرپینلز اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

 سوراب تنک کے علاقے میں باغ میں بیٹھے  دو  نوجوانوں پر آسمانی بجلی گرگئی،جابر احمد ولد محمداسحاق رئیسانی موقع پر جان بحق جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد ولد عبدالحق رئیسانی زخمی ہوگئے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق و زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے۔

 دوسری جانب لیاقت پور کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں آسمانی بجلی کے گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں حفیظ اور کلثوم  ہیں،میاں بیوی گندم کو کاٹ کر باندھنے میں مصروف تھے کے آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔
 

Ansa Awais

Content Writer