اپنے مبینہ اغوا کے بعد قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

13 Apr, 2024 | 11:19 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: قصور میں اپنے مبینہ اغوا کے بعد قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے قادر آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم عاصم جمشید نے ن لیگ کے رہنما رمضان صدیق بھٹی سے فراڈ کرکے بھاری رقم ہتھیائی تھی اور اس نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے اپنے مبینہ اغوا اور قتل کا ڈرامہ رچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاصم جمشید مبینہ طور پر 28 فروری سے لاپتا تھا اور اس کے مبینہ اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں 11 مارچ کو درج کیا گیا تھا، ملزم نے اپنے جھوٹے قتل کی ویڈیو اپنے اہل خانہ کو بھیجی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا تھا۔

ڈی پی او قصور کی سربراہی میں پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ملزم عاصم جمشید کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم لیگی رہنما رمضان صدیق بھٹی کے ساتھ بھاری رقم کے فراڈ میں ملوث تھا اور اپنے مبینہ اغوا و قتل میں رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں