موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

13 Apr, 2023 | 09:28 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد میں موسم  خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ  پنجاب کےبیشتر اضلاع   میں  بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع   میں بھی درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا، جبکہ  خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پارہ ہائی رہنے کا امکان ہے ، 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان  کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک اور  گرم  رہنے کی توقع ہے تو جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک  رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں