آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  کی وزیراعظم ہاوس آمد 

13 Apr, 2023 | 09:19 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے خود سابق صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں شہباز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ سپریم کورٹ کی آج ہونے والی سماعت اور قومی اسمبلی کاروائی پر بھی بات چیت ہوئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے بارے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے  پر بھی مشاورت ہوئی۔

مزیدخبریں