پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا، مریم اورنگزیب

13 Apr, 2023 | 09:07 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے، اپریل 2022 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2022 میں حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا، سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کے لئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی جس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالر تھیں، سابقہ حکومت تاریخ کا سب سے بڑا 49 ارب ڈالر تجارتی خسارہ دے کر گئی، سابقہ حکومت 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی، پی ٹی آئی کے چار سال میں ہر سال ریکارڈ بجٹ خسارہ ہوتا رہا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ آج فیڈرل، ٹریڈ اور کرنٹ اکاؤنٹ خساروں سمیت ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کیا، متاثرین کی مدد کی، پی ٹی آئی نے چار سال میں تاریخی 20 ہزار ارب کا قرض واپس کرنے کے لئے اقدامات کئے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا، ہم غریب خاندانوں کو مفت آٹا دے رہے ہیں تاکہ انہیں مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں