ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے سابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کو طلب کیا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے14 اپریل کوصبح 11بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شوکت علی لالیکا کو اینٹی کرپشن جوائنٹ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن جوائنٹ ٹیم محکمہ پبلک ہیلتھ کی ترقیاتی سکیموں میں خردبرد کے معاملے پر انکوائری کررہی ہے، جس پر شوکت لالیکا کا کہنا ہے کہ غلط جھوٹے کیسز میں ملوث کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے کےلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، 40 سال سے سیاست کررہا ہوں الحمداللہ میرا دامن صاف ہے ، قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں امپورٹڈ حکومت کے ہر انتقامی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے ۔