نواز شریف نے بطور شاہی مہمان عمرہ کی سعادت حاصل کر لی  

13 Apr, 2023 | 08:06 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور شاہی مہمان  سیکیورٹی کے حصار میں عمرہ ادا کر لیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق نواز شریف  اپنی پوری فیملی کے  ہمراہ شاہی طیارے پر مکہ پہنچے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ شریف حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی ، نواز شریف کے ساتھ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ،حرم مکی پہنچنے پر شریف فیملی کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا ،شریف فیملی کے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کل مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے۔

  عمرہ ادائیگی کے دوران نواز شریف کی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ، جاری ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ سعودی کمانڈوز  نے شریف فیملی کے افراد کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا ۔

مزیدخبریں