ویب ڈیسک: جونیئر ہاکی ایشیاء کی تیاری کیلئے پاکستان جونیئر انڈر 21 کا تربیتی کیمپ جاری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ایشیاء کی تیاری کیلئے پاکستان جونیئر انڈر 21 کا تربیتی کیمپ منیجر اولمپیئن حنیف خان اور کوچز پینل کی زیر نگرانی لاہور میں جاری ہے.سیشن میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور فزیکل فٹنس کی ورزشیں بھی کرائی گئیں.
پہلا سیشن رات دو بجے تا سحری تک جبکہ دوسرا سیشن شام چار بجے تا افطار تک جاری رہتا ہے.