عمران خان کی پیشی سے قبل زمان پارک میں پروٹوکول سکواڈ پہنچ گیا

13 Apr, 2023 | 04:59 PM

حافظ دلاور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی پیشی سے قبل زمان پارک میں پروٹوکول سکواڈ پہنچایا گیا۔
 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زمان پارک سے عدالت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے سکواڈ پہنچایا گیا۔ عمران خان نے 3 کیسز کی عبوری ضمانت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ عمران خان ظل شاہ قتل کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراو اور پولیس پر تشدد کیس میں عدالت پیش ہونا تھا ۔ عمران خان کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیے جانے کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

مزیدخبریں