(اویس کیانی) ایل این جی سستی کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
اوگرا کے نو ٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ۔سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی،ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کیلئے ہوگا ۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو،سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،مارچ میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی ،سوئی سدرن کیلئے مارچ میں قیمت 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔