ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چھوٹی عید عیدی کے بغیر اور عیدی نئے کرارے نوٹوں کے بغیر ادھوری ہے، ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عیدی لے یا دے تو نئے کڑک کرنسی نوٹوں کی صورت میں ہی یہ لین دین ہو۔بچے نئے نوٹ لے کر پھولے نہیں سماتے تو بڑے بھی بچوں کو دینے کے لیے ہاتھ میں نئے نوٹوں کی گڈی لے کر الگ ہی مسرت محسوس کرتے ہیں۔
لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔عید پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نئے نوٹ حاصل کرے اور اپنے چاہنے والوں کو عیدی کی مد میں نئے نوٹ دے لیکن اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔