برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نیا ریٹ جانیے

13 Apr, 2023 | 10:52 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری،مرغی کا گوشت  مزید مہنگا ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 9روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 516 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 336 روپے مقرر کر دیا گیا۔

زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 344 روپے فی کلو جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت269 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے،انڈوں کی پیٹی 7950 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

مزیدخبریں