وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی

13 Apr, 2023 | 10:04 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج دوپہر ساڑھے 12 بجے سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنما  اور وزراء شریک ہوں گے  جس میں  سیاسی،آئینی و قانونی امور پر مشاورت ہوگی۔ 

واضح رہے کہ بدھ کی شام وزیر اعظم کو قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں مقدمات اور سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل ہونے پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں حکومتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے نوٹسز پر حکمت عملی مرتب کی اور  پنجاب کے الیکشن فنڈز اور اصلاحاتی بل کی سماعت پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں