(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پرسیدہ دانیہ شاہ کا موقف بھی آگیا۔
سوشل میڈیا پرعامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیں .
عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سنائوں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکائونٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے قبل ازیں تیسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی تھی۔ عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔
ایک اور سٹوری میں اہلیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا،اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔