(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جتنے بھی دوست اتحاد میں ہیں ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں ، میں نے ان سب کو اکٹھا کیا ہے ان کے جینوئن مطالبات کو پورا کیا جائے،ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن بھی میں ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عمران خان شروع سے ہی جھوٹ بولتے ہیں، مجھے 8 ماہ کیلئے سرکاری مہمان بنایاگیا، پھر میاں صاحب چلے گئے تھے،اسفندیار ولی میری بات مانتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ اتحاد میں ہم دینے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے،نواب شاہ کا بجٹ بھی اتنا ہی ہے جتنا دادو اور نوشہرو فیروز کا رکھا۔
سابق صدر نے کہاکہ پرویز الٰہی ہم سے تھوڑے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے،جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو مسئلہ ہوتا ہے کسی نے پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا،ہم تو ابھی بھی چاہتے ہیں پرویز الٰہی سیاسی دائرے میں واپس آجائیں۔