یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سےمتعلق اہم خبر آگئی

13 Apr, 2022 | 08:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو یواے ای حکومت نے انتباہ جاری کردیا۔ امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں۔

تفصیلات کےمتحدہ عرب امارات نےموجود پاکستان کی صورت حال کو مدنظر رکھتےامارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے انتباہ جاری کیا۔ لندن میں ہونے والے تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تلخ کلامی کے باعث بیرون ممالک میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سپورٹرز پرجوش ہیں اور اپنی اپنی پارٹی کے حق میں نعرہ گو ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےکہ امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستانیوں کو مطلع کیاجاتا ہے کہ اس ملک میں احتجاجی جلسے، جلوس غیرقانونی ہیں۔مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

مزیدخبریں