ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا؛ 10 ارکان کی رکنیت معطل

13 Apr, 2022 | 07:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملہ پر 10 اہم لیگی رہنماؤں کی رکنیت معطل کردی گئی۔ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے 10 افراد کی رکنیت معطل کردی گئی۔ ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے پر ان تمام ارکان کو اسمبلی میں  داخلے سے روک دیا جائے گا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔

معطل لیگی رہنماؤں کا کہناتھا کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی،ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کو اجازت دی جائے۔ہم اور ہماری قیادت قانون کو ماننے والے ہیں۔ڈپٹی سپیکر کے اختیارات کو بحال کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بھی حوالہ دیا گیا۔خلاف قانون اور آئین ہے۔ڈپٹی سپیکر ہی الیکشن کروائیں گے۔

مزیدخبریں