(عظمت مجید)کورونا اور ڈینگی کے بعد شہر میں ڈائریا کا حملہ، ڈائریا بے قابو ہوگیا، جنرل ہسپتال کا میڈیسن وارڈ ڈائریا کے مریضوں سے بھر گیا، چار مریضوں کی حالت تشویشناک، وینٹیلیٹر پر علاج کیا جا رہا ہے۔
ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر طاہر صدیق نے بتایا ہے کہ ڈائریا کی سب سے بڑی وجہ ریڑھیوں سے مشروبات پینا ہے، شہری ایسی جگہوں سے پرہیز کریں جہاں مکھیوں کی بہتات ہو کیونکہ ایسے علاقوں میں شربت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا میں بیکٹیریا ہوتا ہے، جو جسم میں جا کر شدید بیماری کا باعث بنتا ہے، کورونا کے باعث شہریوں کی قوت مدافعت کم ہوگئی ہے، اس لیے بیکٹریا بھرپور طریقے سے حملہ آور ہورہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہریوں نے احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔