(ویب ڈیسک)تصاویر، ویڈیوز اور دیگر اہم معلومات کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کثرت سے کیا جارہا ہے، واٹس ایپ کمپنی صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے نئی تبدیلیاں کررہی ہے تاکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں صارفین زیادہ سے زیادہ واٹس ایپ کی آسان پالیسی سے مستفید ہوسکیں، واٹس ایپ اب چیٹ کے نئے فیچر پر کام کررہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے کو ایک اور خوشخبری سنا ئی۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے چیٹ کی آسانی پر کام شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جسے 'آرڈر' کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹول واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے شارٹ کٹ کا کام کرے گا۔
اس فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹ کا آرڈر ترتیب دے سکیں گے، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بزنس صارفین پروڈکٹ، مقدار اور قیمت مینشن کرکے اپنے کسٹمر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔
فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا جب کہ بعد ازاں ممکنہ طور پر اس فیچر میں ترمیم کرکے اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک سکرین شاٹ بھی جاری کیا۔اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیٹ ایکشن شیٹ میں "آرڈر" کے نام سے ایک نیا چیٹ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔