ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا
کیپشن: Municipal elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔پہلے مرحلے میں سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے،کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کروائے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 مئی سے 18 مئی تک ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا اعلان میں کہناتھا کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 مئی کو جاری کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کرے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےمحکمہ بلدیات نے سوال اُٹھایا تھا کہ نیا وزیر اعلیٰ اگر اپنا نیا لوکل فورم وے آرڈینینس لے آیا تو الیکشن کا کیا ہوگا؟نئے وزیر اعلی بلدیاتی الیکشن پر کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer