سعید احمد سعید: بنکوں میں بھی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ، اوقات کار بھی تبدیل، اب ہفتے میں چھ روز بنک کھلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بنکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بنکاری ہو گی جبکہ جمعہ کوصبح 8 سے دوپیر12 بجے تک بنک کھلیں گے۔ فی الحال یہ اوقات رمضان المبارک کے لئے ہیں ۔ سٹیٹ بنک نے سرکلر جاری کر دیا۔
یادرہےرمضان المبارک میں بنکوں کے اوقات کار پانچ روز کے لئے 10 سے ڈیڑھ بجے تک تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار دو چھٹیاں تھیں۔