سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن کا سروس رولز 2014میں تبدیلی کا فیصلہ،18 اپریل کو محکمانہ اجلاس طلب کرلیا گیا،سروس رولز میں تبدیلی سے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے سروس رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، سروس رولز 2014 میں ترامیم کی جائےگی۔ سروس رولز میں اساتذہ کی پروموشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا۔ نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے نئی پالیسی بنائی جائے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سروس رولز تبدیل کیے جائیں گے۔ سروس رولز تیار کرنے کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی کو سروس رولز منظوری کیلئے بھجوائے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن نے سروس رولز 2014 میں تبدیلی کیلئے اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
اساتذہ کے لئے بڑی خبر! سروس رولز تبدیل
13 Apr, 2022 | 04:18 PM