ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویوٹا کی آل الیکٹرک ایس یو وی متعارف کرا دی گئی

Toyota’s bZ4X
کیپشن: Toyota’s bZ4X
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : ٹویوٹا نے اپنی آل الیکٹرک فرنٹ وہیل ڈرائیو ایس یووی ''بی زی 4ایکس'' متعارف کرادی، قیمت 42 ہزار ڈالر ،  جبکہ آل وہیل ڈرائیو اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 48 ہزار 780 ڈالر ہوگی۔

 رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا موٹرز نے آل الیکٹرک فرنٹ وہیل ڈرائیو ایس یووی ''بی زی 4ایکس'' فروخت کے لئے پیش کردی ہے تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ  سپلائی محدود ہونے کے باعث گاڑی صرف مخصوص گاہکوں کو ہی فروخت کی جائے گی۔ ''بی زی 4ایکس'' ٹویوٹا کمپنی کے جدید ترین e-TNGA  فریم پر تیارکئے جانے والی پہلی گاڑی ہے۔گاڑی محض ایک بٹن دبانے سے آل وہیل ڈرائیو AWD سے ایکس موڈ پر منتقل ہوسکتی ہے۔ ایکس موڈ پر ''بی زی 4ایکس'' مشکل ترین رستوں پر بہترین کارکردگی دکھانے کی اہل ہے۔

گاڑی کی  201 ہارس پاور کی طاقتور ترین الیکٹرک موٹر 196 نیوٹن ٹارک پیداکرنے کی اہلیت رکھتی ہے   جو دو موٹرز کی بدولت 214 ہارس پاورتک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے دونوں ایکسلز میں 248 نیوٹن کا ٹارک پیدا ہوسکے گا۔ گاڑی ایک چارج میں 228 تا 252 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔