50 لاکھ نوکریاں دیں، عمران خان اقتدار میں رہتے تو وعدے پورے ہوجاتے: شوکت ترین

13 Apr, 2022 | 03:08 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں50 لاکھ لوگوں کو  نوکریاں فراہم کی گئیں، عمران خان کی حکومت برقرار رہتی تو ایک کروڑ نوکریوں سمیت تمام وعدے پورے ہوجاتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں احساس پروگرام کامیاب رہا۔ کامیاب جوان اور صحت کارڈ زبھی بہترین پروگرام تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنا ہے۔چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنے نہ جائیں ۔ دیکھا جاتا ہے کہ معیشت کی گروتھ کتنی بڑھ رہی ہے۔ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 175 تک ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں